اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیاسی امور کے ماہر حسن بہشتی پور نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیاں مذاکرات کا نیا دور نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ حسن بہشتی پور نے تہران سے شایع ہونے والے اخبار ایران میں اپنے مضمون میں لکھا ہےکہ مذاکرات کے نئے دور کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ ان میں دو بنیادی ترین موضوعات پر تفصیل سے گفتگو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ سنٹری فیوج مشینوں کی تعداد اور پابندیوں کاخاتمہ دو ایسے مسائل ہیں جن پر ایران اور پانچ جمع ایک گروپ میں اب بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایران نے جینوا معاہدے کی مکمل طرح سے پابندی کی ہے اور اب امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی باری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں۔ حسن بہشتی پور نے لکھاہے کہ ایران کی مثبت کارکردگی اس بات کا سبب بنی ہےکہ امریکہ کے انتھا پسند سیاسی گروہ مذاکرات کو نقصان نہ پہنچاپائيں۔ واضح رہے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان نو اور دس نومبر کو عمان کے صدر مقام مسقط میں مذاکرات ہونے والے ہیں۔ یہ مذاکرات ایران اور امریکہ کے وزیر خارجہ نیز یورپی یونین میں شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے درمیان ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲